سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے قیام اور تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی

سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت میں قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں سندھ کی وحدت اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے قیام اور تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے قیام اور تقسیم کی ہر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کثرت رائے سے قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے نثار احمد کھوڑو نے پیش کی اور اسمبلی میں موجود ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قرارداد کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ‘سندھ دھرتی ماں ہے’ کے بینرز اٹھائے۔ قرارداد کے مطابق سندھ کی تقسیم یا حدود میں تبدیلی کی ہر تجویز مسترد کی جاتی ہے۔

اسمبلی نے سندھ کے کسی ضلع یا علاقے کو الگ کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ قرارداد میں سندھ کی وحدت اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

قرارداد میں وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا احترام کرنے اور کسی بھی تبدیلی کو آئین اور عوامی رضامندی کے تحت کرنے کی بات کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کی یہ قرارداد صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کی جائے گی تاکہ سندھ کی تاریخی اور آئینی شناخت کا تحفظ کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں