مدھیہ پردیش میں اجتماعی شادی میں فراڈ، 40 دولہے دلہنوں کے بغیر رہ گئے

مدھیہ پردیش میں اجتماعی شادی میں 40 دولہوں کے ساتھ فراڈ ہوا، دلہنیں غائب ہو گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مدھیہ پردیش میں اجتماعی شادی میں فراڈ، 40 دولہے دلہنوں کے بغیر رہ گئے

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اجتماعی شادی کے موقع پر 40 سے زائد دولہے دلہنوں کا انتظار کرتے رہے، لیکن کوئی دلہن نہیں پہنچی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص نے خود کو میرج میچ میکر ظاہر کرتے ہوئے دولہوں کے خاندانوں سے 200 ڈالر کی فیس وصول کی۔

شادی کے روز صبح 8 بجے ورما سمیت تمام دولہے تقریب میں پہنچے لیکن شام تک انہیں احساس ہوا کہ وہ فراڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے اس دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں