محبوبہ سے ناراض عاشق کی جانب سے گاؤں کی بجلی کاٹنے کی حقیقت کیا ہے؟

فیکٹ چیک نے ثابت کیا کہ محبوبہ کے لیے گاؤں کی بجلی کاٹنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ویڈیو اصل میں یوٹیوب چینل ٹیکنیکل ورک کی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محبوبہ کے لیے گاؤں کی بجلی کاٹنے کا دعویٰ جھوٹا، فیکٹ چیک سے حقیقت آشکار

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص بجلی کی تاریں کاٹتا دکھائی دیتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ اقدام محبوبہ کا فون مصروف ملنے پر کیا گیا۔

ویڈیو میں ایک شخص بڑا پلاس پکڑے کھمبے پر نظر آتا ہے، جسے گاؤں کی بجلی بند ہونے سے جوڑا گیا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر زبردست تبصرے اور میمز کو جنم دیا۔

 

فیکٹ چیک میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ مقامی انتظامیہ یا متعلقہ ادارے نے ویڈیو کی تصدیق نہیں کی۔ یہ دعویٰ محض افواہ تھا۔

ریورس امیج سرچ سے معلوم ہوا کہ ویڈیو 17 جولائی 2025 کو یوٹیوب چینل ’’ٹیکنیکل ورک‘‘ پر اپلوڈ ہوئی تھی۔ چینل پر بجلی کی مرمت کی ویڈیوز باقاعدگی سے شیئر کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دعویٰ اصل ویڈیو کے ساتھ ایک غیر مصدقہ کہانی جوڑ کر وائرل کیا گیا۔ اس لیے محبوبہ کا فون مصروف ہونے پر گاؤں کی بجلی کاٹنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں