بھارتی ڈاکیومنٹری میں تاریخ مسخ کرنے کا انکشاف، آئی ایس پی آر کی سخت تنقید

بھارتی ڈاکیومنٹری میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب، آئی ایس پی آر نے حقائق کے برعکس قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی ڈاکیومنٹری میں تاریخ مسخ کرنے کا انکشاف، آئی ایس پی آر کی سخت تنقید

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کے تحت تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈاکیومنٹری میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے اور جذباتی بیانیے کو فروغ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دعوے آپریشنل حقائق کے برعکس ہیں۔

پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان کی ہلاکت کے بعد بھارت نے متضاد بیانیے پیش کیے ہیں۔ بھارتی ڈاکیومنٹری میں 100 فیصد مشن کامیابی کا دعویٰ کیا گیا ہے جو ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور آٹھ بھارتی طیارے مار گرائے۔ حقیقت کو فلمی مناظر سے نہیں بدلا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری کا دفاع کیا ہے۔ پاکستانی افواج نے ہر ممکن جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں