شادی کے بعد شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلیاں، سائنسی تحقیق کے اہم نتائج

تحقیق کے مطابق شادی کے بعد جوڑوں کی شخصیت میں تبدیلیاں ازدواجی تعلقات کو متاثر کرتی ہیں، خاص طور پر ابتدائی دو سال اہم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شادی کے بعد شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلیاں، سائنسی تحقیق کے اہم نتائج

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی کے بعد جوڑوں کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں۔ جارجیا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ابتدائی 2 برسوں میں یہ تبدیلیاں ازدواجی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شادی کے بعد کے اولین 18 ماہ میں شوہروں میں بیوی پر انحصار کرنے کا رجحان بڑھ جاتا ہے جبکہ بیویوں میں انزائٹی اور تناؤ میں کمی آتی ہے۔ تاہم، شوہر اور بیوی کے درمیان مطابقت میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق، یہ تبدیلیاں تمام عمر کے جوڑوں میں دیکھی جاتی ہیں اور طویل المعیاد بنیادوں پر تعلقات کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ محققین نے ان تبدیلیوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2024 میں Binghamton یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ شریک حیات سے تعاون نہ ملنے پر جسم میں تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

محققین کے مطابق، شریک حیات کا تعاون ہماری توقعات سے زیادہ اہم ہوتا ہے اور مختلف حالات میں ان کا رویہ ازدواجی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں