اسحاق ڈار کی امریکی و چینی سفیروں سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتکاری پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی و چینی سفیروں سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی امن کیلئے سفارتکاری پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کی امریکی و چینی سفیروں سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتکاری پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اسحاق ڈار نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور دیرپا امن کیلئے مذاکرات و سفارتکاری کو ناگزیر قرار دیا۔

امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

چینی سفیر سے ملاقات میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے چینی کوہ پیما کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے چینی کوہ پیما کی میت کی چین واپسی کیلئے مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چینی سفیر نے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور یوم آزادی پر پاکستانی قوم و قیادت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاک چین دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی قیادت نے ہمیشہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے اپنا کردار نبھانے کی کوشش کی ہے۔ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں