برطانیہ میں وزن کم کرنے والی گولی کی منظوری، یورپ میں پہلی بار

برطانوی ریگولیٹری ایجنسی نے وزن کم کرنے والی نئی گولی کی منظوری دی ہے جو فونڈایو کے نام سے جانی جائے گی۔ یہ یورپ کی پہلی ایسی دوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں وزن کم کرنے والی گولی کی منظوری، یورپ میں پہلی بار

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی نے وزن کم کرنے کے لیے نئی گولی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ گولی روزانہ ایک بار استعمال ہوگی اور اسے فونڈایو کے نام سے جانا جائے گا۔

یہ دوا معروف کمپنی ایلی لِلی نے تیار کی ہے اور اس کی منظوری پیر کے روز دی گئی۔ برطانیہ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس گولی کو استعمال کی اجازت ملی ہے۔

یہ گولی جی ایل پی-ریسیپٹر ایگنسٹ ہے جو خون میں شوگر کی سطح کم کرنے اور بھوک کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ اسے خاص طور پر ایسے افراد کے لیے منظور کیا گیا ہے جن کا بی ایم آئی 30 یا اس سے زیادہ ہو۔

اس گولی کا استعمال کم کیلوریز والی خوراک اور جسمانی سرگرمی کے ساتھ کیا جائے گا۔ یہ گولی ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے جن کی بیماری مناسب کنٹرول میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس گولی کی خاصیت یہ ہے کہ اسے دن میں صرف ایک بار لیا جا سکتا ہے اور اس کے استعمال کے لیے کھانے یا پانی کی کوئی خاص پابندی نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں