پنجاب کے 110 سکولوں کی آئی ٹی لیبز اپ گریڈ ہوں گی، 30 کروڑ کی لاگت سے مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ اور روبوٹکس کی تعلیم دی جائے گی۔
اٹک: (رائیٹ ناؤ نیوز) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اٹک کا دورہ کیا اور کہا کہ 110 سکولوں کی آئی ٹی لیبز اپ گریڈ کی جائیں گی۔ انہوں نے مقامی تقریب میں طلبہ و طالبات میں اسناد اور لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے سکولوں کی لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ طلبہ کو مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ اور روبوٹکس کی تعلیم دی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تعلیمی انقلاب کے لیے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں غریب بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لرن اینڈ ارن پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید تعلیم اور ہنر فراہم کیا جا رہا ہے، اٹک کی بیٹیاں تعلیم میں لڑکوں سے آگے ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں 270 طلبہ ایک کمپیوٹر استعمال کرتے تھے اور اب 10 طلبہ کو ایک کمپیوٹر دستیاب ہے۔ اٹک کے سکولوں میں سولر پینلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔















