نوجوانوں میں میٹھے مشروبات کے استعمال سے موٹاپا بڑھ رہا ہے۔ یہ تحقیق جرنل جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہوئی۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں میں موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات کا روزانہ استعمال جسمانی وزن میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
تحقیق میں 107 ممالک کے 4 لاکھ طالبعلموں کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ اس ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات موٹاپے کا سبب بن رہے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں سافٹ ڈرنکس کی کھپت کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ موٹاپے کی عالمی وبا پر قابو پانے کا ایک اہم اقدام ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی مختلف تحقیقی رپورٹس میں میٹھے مشروبات اور موٹاپے کے تعلق کو ثابت کیا گیا ہے۔ روزانہ ایک سوڈا پینے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ تحقیق کے نتائج جرنل جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی امریکی اور کینیڈین تحقیقاتی ادارے اسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔















