وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دی ہے، جس سے ڈیلرز کی ہڑتال ملتوی ہوگئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ڈیلرز مارجن پر تفصیلی غور ہوا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی گئی۔
وزیر پیٹرولیم کی یقین دہانی کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ فیصلہ پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کو روکنے کے لیے اہم ہے اور ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 10 روپے ہو جائے گا۔ حکومت نے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ملاقات میں وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کو مارجن میں 1 روپے 34 پیسے اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔












