جنوبی کوریا میں ریکارڈ گرمی سے فصلیں تباہ، زرعی شعبے کو بھاری نقصان

جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی وجہ سے آلو اور گوبھی کی فصلیں تباہ ہوگئیں، کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی کوریا میں ریکارڈ گرمی سے فصلیں تباہ، زرعی شعبے کو بھاری نقصان

جنوبی کوریا: (رائیٹ ناؤنیوز) جنوبی کوریا میں ریکارڈ توڑ گرمی کے باعث زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ کسانوں کو فصلوں میں غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شمال مشرقی صوبے گانگ وون میں آلو اور گوبھی کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ آلو زمین سے نکالنے سے پہلے ہی خراب ہوگئے جبکہ گوبھی کی بڑی مقدار بھی شدید گرمی کی نذر ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یانگ گو کاؤنٹی کے کسانوں نے کھیتوں سے آلو نکالے جو ناقابلِ استعمال حالت میں پائے گئے۔ یہ آلو ایک ہفتہ قبل تک ٹھیک تھے۔

کسان لی سانگ ہیوک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔ نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے، صرف ایک یا دو کھیت نہیں بلکہ کئی کھیت متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں بڑھتی گرمی کے باعث فصلوں کی تباہی موسمی شدت کے زرعی پیداوار پر بڑھتے اثرات کی مثال ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں