دوپہر کی نیند کے بعد سر درد کی وجوہات، ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق دوپہر کی نیند کے دوران لمبے وقفے سے سر درد ہوسکتا ہے، پانی کی کمی اور غلط پوزیشن میں سونا بھی وجوہات ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دوپہر کی نیند کے بعد سر درد کی وجوہات، ماہرین کی رائے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) دوپہر کی نیند کے بعد اکثر افراد سر درد، تھکن اور خراب موڈ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ کیفیت بعض اوقات اتنی شدید ہوتی ہے کہ مختصر نیند بھی آرام کی بجائے مزید پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، نیند کا زیادہ لمبا ہونا، جسم میں پانی کی کمی، غلط انداز میں سونا اور دیر سے نیند لینا سر درد کی عام وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیند کا دورانیہ 30 سے 40 منٹ تک محدود رکھنا چاہئے۔

حالیہ تحقیقات کے مطابق، لمبے وقفے کے بعد سونے سے جسم میں شوگر کی سطح کم ہو سکتی ہے جو سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ کھانے کے فوراً بعد سونے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ غلط پوزیشن میں سونے سے بھی سر درد ہوسکتا ہے۔ اونچا یا نیچا تکیہ استعمال کرنے سے گردن میں کھچاؤ پیدا ہوسکتا ہے جو سر درد کا سبب بنتا ہے۔

یاد رہے کہ دوپہر کی نیند کا دورانیہ مختصر اور وقت مناسب ہونا چاہئے تاکہ جسم کی قدرتی نظام متاثر نہ ہو اور سر درد سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں