پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 1242 ارب کا اضافہ، مالی مشکلات میں اضافہ

تین ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 1242 ارب روپے کا اضافہ، ملکی معیشت پر مزید بوجھ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 1242 ارب کا اضافہ، مالی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ کے دوران 1242 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے نے ملک کی معاشی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3112 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ان میں 1242 ارب روپے کے بیرونی قرض اور 1870 ارب روپے کے ملکی قرض شامل ہیں۔

حکومت کے ملکی مجموعی قرضے 59 ہزار 441 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ مارچ 2026 میں بیرونی قرض 22 ہزار 958 ارب روپے تھا، جو جون 2026 تک 24 ہزار 200 ارب روپے ہو گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 2026 کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی قرضوں میں 207 ارب روپے کی کمی ہوئی تھی۔ مارچ سے جون کے دوران طویل المدتی قرضوں میں اضافہ اور قلیل مدتی قرضوں میں کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ مارچ 2026 میں طویل المدتی بیرونی قرضے 19 ہزار 720 ارب روپے تھے، جو جون 2026 میں 21 ہزار 768 ارب روپے تک بڑھ گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں