حکومتی ہدف سے 100 ارب زائد پیٹرولیم لیوی وصول، آئی ایم ایف تخمینے سے بھی آگے

مالی سال 26-2025 میں پیٹرولیم لیوی 1567 ارب روپے تک پہنچ گئی، یہ حکومتی ہدف سے 100 ارب زائد رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومتی ہدف سے 100 ارب زائد پیٹرولیم لیوی وصول، آئی ایم ایف تخمینے سے بھی آگے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) مالی سال 26-2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔ یہ رقم حکومتی ہدف 1468 ارب اور آئی ایم ایف کے 1546 ارب کے تخمینے سے بھی زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں لیوی وصولی میں 347 ارب 24 کروڑ روپے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی سال 25-2024 میں 1220 ارب، 24-2023 میں 1019 ارب اور 23-2022 میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

موجودہ ٹیکس ڈھانچے کے تحت پیٹرول پر 80 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر لیوی عائد کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 5، 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم لیوی حکومت کے لیے اہم ذریعہ آمدن ہے اور یہ ملکی معیشت میں استحکام کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں میں بھی اس لیوی کا کردار اہم ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں