ٹرمپ کا چینی ڈرونز پر 100 فیصد ٹیکس عائد، مقامی صنعت کو فروغ دینے کا اقدام

امریکی صدر ٹرمپ نے چینی ڈرونز پر 100 فیصد ٹیکس عائد کر دیا، مقامی صنعت کو فروغ دینے کا اقدام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا چینی ڈرونز پر 100 فیصد ٹیکس عائد، مقامی صنعت کو فروغ دینے کا اقدام

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کیے جانے والے ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام چین پر امریکی انحصار کم کرنے اور مقامی ڈرونز کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مخصوص ڈرون سسٹمز پر 100 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ یہ ڈرونز وہ ہیں جن کا وزن 25 کلوگرام سے زیادہ ہے۔

امریکی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حساس نوعیت کے ڈرونز پر زیادہ ٹیکس قومی سلامتی کے خطرات کم کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ ان ٹیکسز کا مقصد اہم ٹیکنالوجی کے لیے بیرونی انحصار محدود کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چھوٹے ڈرونز پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ درآمدی ڈرونز پر ڈیوٹی ان کے حجم، وزن اور تکنیکی صلاحیتوں پر مبنی ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکا کی ڈرون مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کا بڑا حصہ ہے۔ واشنگٹن طویل عرصے سے چینی مصنوعات پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں