اسلام آباد میں ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، شہریوں کو خبردار کیا گیا

اسلام آباد میں ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔ جعل ساز جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیج کر مشکوک لنک کے ذریعے ادائیگی کی ہدایت کرتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، شہریوں کو خبردار کیا گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد میں ٹریفک ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا طریقہ واردات سامنے آگیا ہے۔ جعل ساز جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیج کر مشکوک لنک کے ذریعے ادائیگی کی ہدایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سائبر فراڈ سے بچنے کیلئے خبردار کیا ہے اور مشکوک ای چالان لنکس پر کلک نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ادائیگی سے پہلے ای چالان کی تصدیق ضرور کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تصدیق صرف اسلام آباد پولیس کی سرکاری ویب سائٹ سے کی جائے۔ غیر مصدقہ لنکس کے ذریعے ٹریفک جرمانے کی ادائیگی نہ کی جائے تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری چوکنا رہیں اور سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلئے رقم کی ادائیگی سے پہلے تصدیق لازمی کریں۔ اپنی ذاتی اور مالی معلومات مشکوک پیغامات کے ذریعے شیئر نہ کریں۔

واضح رہے کہ سائبر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو اپنی معلومات محفوظ رکھنے کیلئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں