بین اینڈ جیریز کے شریک بانی کی کرینہ کپور سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل

بین اینڈ جیریز کے بانی نے کرینہ کپور سے میگنم کے ساتھ تعلق پر غور کرنے اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کرینہ کپور کو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل، میگنم سے تعلق پر غور کریں

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو بین اینڈ جیریز کے شریک بانی بین کوہن نے اپیل کی ہے کہ وہ میگنم کے ساتھ اپنے تعلق پر غور کریں اور فلسطین کے حق میں آواز اٹھائیں۔

بین کوہن نے سوشل میڈیا پر کرینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونی لیور کے آئس کریم برانڈ میگنم سے وابستہ ہیں اور انہیں فلسطینیوں کے حق میں اپنی شہرت کا استعمال کرنا چاہیے۔

کوہن نے الزام لگایا کہ یونی لیور نے اسرائیلی حکومت پر ہونے والی تنقید کو دبانے کی کوشش کی ہے، لیکن اس پر کمپنی کا کوئی ردعمل نہیں آیا۔

یاد رہے کہ بین اینڈ جیریز اور یونی لیور کے درمیان برانڈ کی سماجی سرگرمیوں پر تنازع جاری ہے، جس میں کرینہ کپور کی اپیل بھی شامل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے ابھی تک اس اپیل پر کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن یہ معاملہ بین الاقوامی سیاسی مسائل پر مشہور شخصیات کے کردار پر بحث کا حصہ بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں