حیات آباد میڈیکل کمپلیکس: بھرتیوں میں بے قاعدگیاں، انکوائری رپورٹ میں انکشاف

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انتظامی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کی انکوائری رپورٹ میں میرٹ کی خلاف ورزی سامنے آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں میں بے قاعدگیاں، انکوائری رپورٹ میں انکشاف

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انتظامی عہدوں پر بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور چیف انٹرنل آڈیٹر کی بھرتیوں پر انکوائری مکمل ہو چکی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق بھرتیوں میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا اور اہلیت کے معیار میں تبدیلیاں کی گئیں۔ ڈائریکٹر فنانس کی بھرتی میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو مبینہ طور پر فائدہ دیا گیا۔

مزید یہ کہ ڈائریکٹر فنانس کی بھرتی کے دوران اہلیت کے معیار میں تبدیلی کی گئی۔ سرٹیفائیڈ انٹرنل آڈیٹر کی سند شامل کرکے اضافی نمبر دیئے گئے۔

انکوائری کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کے ابتدائی نمبر 47 کے بجائے 49 درج کیے گئے۔ عہدے کے لیے 8 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی بھرتی میں مفادات کے ٹکراؤ کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں