وانا میں کرفیو نافذ، شہریوں کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک نقل و حرکت کی ممانعت، بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
شمالی وزیرستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کی تحصیل وانا میں کل 8 دسمبر کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اور تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وانا کے راستے پر داخلہ ممنوع ہوگا، جبکہ صرف ایمرجنسی میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات کے بعد سفر کی اجازت ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔














