براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 8 کوہ پیما ہلاک، مزید 2 کی تلاش جاری

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 8 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں، مزید 2 کی تلاش جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 8 کوہ پیما ہلاک، مزید 2 کی تلاش جاری

اسکردو: (رائیٹ ناؤ نیوز) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 8 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرہ کوہ پیماوں میں مزید 2 کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے مزید 4 کوہ پیماوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اب تک 8 کوہ پیما ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ملی 4 لاشوں میں سے 3 کو ہلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید 2 لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جس کی بلندی 8047 میٹر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں