نیتن یاہو کی مبینہ سازش: آئی سی سی چیف کو ہٹانے کی آڈیو لیک

نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے ساتھ مل کر آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کو ہٹانے کی سازش کی۔ آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کی مبینہ سازش: آئی سی سی چیف کو ہٹانے کی آڈیو لیک

یروشلم: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے سابق چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو عہدے سے ہٹانے کی مبینہ سازش کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 کی ایک آڈیو ریکارڈنگ حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے، جس میں نیتن یاہو اپنے خلاف ممکنہ وارنٹ گرفتاری رکوانے کے لیے مختلف اقدامات پر بات چیت کرتے سنے جا سکتے ہیں۔

کریم خان کے خلاف سامنے آنے والے جنسی بدسلوکی کے الزامات کو دباؤ بڑھانے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔

یہ آڈیو برطانوی فلم ساز ایلکس ہولڈر سے حاصل کی گئی ہے، جس میں نیتن یاہو امریکی قانون سازوں سے آئی سی سی کے خلاف دو جماعتی مؤقف اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2026 میں آئی سی سی کے رکن ممالک کی ووٹنگ کے بعد کریم خان کو چیف پراسیکیوٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں