امریکا کا چین پر جدید اے آئی ماڈلز چرانے کا الزام، تکنیکی تنازع شدت اختیار کرگیا

امریکا نے چینی اداروں پر جدید اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں چرانے کا الزام لگایا ہے، جس سے قومی سلامتی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا چین پر جدید اے آئی ماڈلز چرانے کا الزام، تکنیکی تنازع شدت اختیار کرگیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے چین پر جدید اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی حکومت اور بڑی اے آئی کمپنیوں نے کہا ہے کہ چینی ادارے ‘ماڈل ڈسٹلیشن’ تکنیک کے ذریعے یہ معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

ماڈل ڈسٹلیشن ایک تکنیک ہے جس میں ایک بڑے اے آئی ماڈل کی مدد سے چھوٹا اور کم خرچ ماڈل تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے مخصوص کام کم کمپیوٹنگ وسائل کے ساتھ انجام دیے جا سکتے ہیں۔

امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے لیے ڈسٹلیشن اور تجارتی فائدے کے لیے معلومات حاصل کرنا دو الگ باتیں ہیں۔ انہوں نے چینی کمپنیوں پر بغیر اجازت معلومات حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ تنازعے امریکا کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ بھی بن گیا ہے۔ امریکا کو خدشہ ہے کہ اگر یہ صلاحیتیں چینی اداروں تک منتقل ہوئیں تو دفاعی شعبے میں استعمال ہو سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ماڈل ڈسٹلیشن کوئی غیر قانونی تکنیک نہیں ہے، لیکن بغیر اجازت پرائیویٹ ماڈلز کی معلومات حاصل کرنا اخلاقی مسئلہ بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں