چین نے تیزی سے دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن چونگ چنگ میں تعمیر کر لیا ہے، جو 1 کروڑ 30 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین نے دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن تعمیر کر لیا ہے۔ یہ اسٹیشن چونگ چنگ میں واقع ہے جو جون 2025 میں عوام کے لیے کھولا گیا۔
یہ ریلوے اسٹیشن 1 کروڑ 30 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور 170 فٹبال گراؤنڈز کے برابر ہے۔ اس میں 15 پلیٹ فارمز اور 29 ٹریکس موجود ہیں۔
حکام کے مطابق چونگ چنگ اسٹیشن میں رش کے اوقات میں فی گھنٹہ 16 ہزار مسافر آتے ہیں۔ اس کی تعمیر میں 16 ہزار 500 ٹن اسٹیل استعمال ہوا ہے۔
یہ ریلوے اسٹیشن ایک پہاڑی علاقے میں ہے، جو تعمیراتی لحاظ سے مشکل سمجھا جاتا تھا۔ اس کے باوجود اسے تیزی سے مکمل کیا گیا۔
یاد رہے کہ چین دنیا کے حیرت انگیز تعمیراتی عجائب جیسے کہ ہائی اسپیڈ ریلوے سسٹم اور برجز کے لیے جانا جاتا ہے۔












