روسی حکام نے کارڈ بورڈ پولیس کو مجرموں پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے اور کم وسائل کے ساتھ نگرانی کے تاثر کے لیے متعارف کرایا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روس کے کچھ علاقوں میں اے ٹی ایمز پر اصل پولیس اہلکاروں کی بجائے پولیس کی وردی میں کارڈ بورڈ کے مجسمے لگائے گئے ہیں۔
روسی حکام نے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ مجرموں پر نفسیاتی دباؤ ڈالنا اور کم وسائل کے ساتھ نگرانی کا تاثر دینا ہے۔
تاہم، یہ پالیسی پورے روس میں نافذ نہیں کی گئی ہے بلکہ مخصوص علاقوں میں اسے عارضی حفاظتی اقدام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
حقیقی سکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی، نجی گارڈز اور پولیس اہلکار معمول کے مطابق استعمال ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس میں نگرانی کے نظام میں تبدیلیاں ماضی میں بھی متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ عوامی مقامات کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔












