امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے دفاعی نظام پر شدید حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی کارروائیوں سے ایران کی میزائل صلاحیت میں کمی آئی ہے اور معاہدے کی امید ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کا دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ فوجی طاقت میں بھی کمی آئی ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کچھ ڈرونز اور میزائل موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی کارروائیاں کامیاب رہی ہیں اور تنازع میں برتری حاصل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ ایران کے پاس اب کم میزائل ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے 159 جہاز سمندر میں ہیں جبکہ 200 تباہ ہو چکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں حماس کے ساتھ معاہدہ بڑی پیش رفت ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے پہلے بھی کہا ہے کہ ایران کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف کامیابی حاصل کر رہا ہے۔













