یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایران پر روس کو ہتھیار فراہم کر کے جنگ میں شامل ہونے کا الزام لگایا ہے، جو خطے میں نئے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
کیف: (رائیٹ ناؤ نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ایران نے روس کو ہتھیار فراہم کر کے یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے ممکنہ نئے خطرات کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے حملے کے بعد یوکرین پر براہِ راست حملے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی کہ کوئی نیا محاذ نہ کھلے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا نے پہلے ہی یوکرین پر حملہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ حملے نہیں بڑھائیں گے۔ تاہم، ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے روس کو ہزاروں شاہد ڈرونز فراہم کیے۔ ان کی تیاری کے لیے لائسنس بھی دیا۔
یاد رہے کہ ایران اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی کے معاہدے کی خبریں پہلے بھی آ چکی ہیں، جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بنتی ہیں۔















