امریکی کانگریس اراکین کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر گفتگو

امریکی کانگریس کے اراکین نے راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کانگریس اراکین کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین ریان کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور معاشی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اراکین نے علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار استحکام کا تعلق اقتصادی ترقی اور تجارتی توسیع سے ہے۔

انہوں نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کا مقصد کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وفد نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں