ایران کا امریکا سے مذاکرات کی تردید، جنگ و امن کا فیصلہ خود کرے گا

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کی ہے، ان کے مطابق جنگ و امن کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا سے مذاکرات کی تردید، جنگ و امن کا فیصلہ خود کرے گا

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست نہیں کی۔ ایران کے مطابق جنگ اور امن کا فیصلہ ان کی اپنی صوابدید پر ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی امریکا کو جنگ یا امن کے وقت کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے حملے کے بعد سمجھا تھا کہ ایران 3 دن میں ہتھیار ڈال دے گا، مگر چند ماہ بعد بھی صورتحال اس کے برعکس ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکا جب بھی عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھتا ہے تو مذاکرات کی طرف آتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر مشرق وسطیٰ میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے بحیرہ کیسپین میں یوکرینی حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھا ہے، جبکہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ایران نے مداخلت سے اجتناب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کے انتظام پر مذاکرات کیے ہیں۔ ایران نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ صرف علاقائی معاملات تک محدود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں