مراکش میں 650 میل طویل شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر، بادشاہ محمد ششم کا شاہی فرمان

مراکش میں 650 میل طویل شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا، شاہ مراکش کا شاہی فرمان جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مراکش میں 650 میل طویل شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر، بادشاہ محمد ششم کا شاہی فرمان

رباط: (رائیٹ ناؤ نیوز) مراکش نے اپنی 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کر دیا ہے۔ یہ اعلان مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے شاہی فرمان کے تحت کیا گیا۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک کی شاہراہ کو ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ یہ شاہراہ عام طور پر تزنیت، داخلہ ایکسپریس وے کہلاتی ہے۔

شاہراہ کی لمبائی 655 میل یعنی 1055 کلومیٹر ہے اور اس کی تعمیر کی کل لاگت تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔ یہ منصوبہ اقتصادی ترقی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے شاہراہ پر سفر کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ مراکش اور امریکہ کے تعلقات حالیہ سالوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں جس کا اظہار اس شاہراہ کی نامزدگی سے ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں