بھارتی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی، انگلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن سبقت حاصل کرتے ہوئے دوبارہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ورلڈ چیمپئن بھارت، جو انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا تھا، زمبابوے کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر آگیا۔
رینکنگ میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی ٹیم چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، سری لنکا نویں، اور افغانستان دسویں نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے خلاف سیریز ہاری تھی، جس کے بعد ان کی رینکنگ میں کمی آئی تھی۔














