انعم عزیر نے پہلی 100 کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت کر خواتین کے لئے نئی راہیں کھول دی ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کوہ پیمائی اور ٹریل رننگ کی ماہر انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت لی۔ یہ مقابلہ گلیات کے پہاڑی راستوں پر منعقد ہوا تھا۔
انعم عزیر نے دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات اور وائلڈ لائف خطرات کے باوجود غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کی خواتین کے لئے فخر کی علامت ہے۔
انعم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی کامیابی پاکستان کی خواتین رنرز کے نام کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔
انعم نے کہا کہ یہ آسان ٹاسک نہیں تھا، مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ 40 کلومیٹر کے ٹرائل رن کے دوران انہیں وائلڈ لائف کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ انعم عزیر کوہ پیمائی اور ماونٹین ٹریل رننگ کے مختلف تجربات کو الگ الگ قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فٹنس کو لائف اسٹائل بنانا ضروری ہے۔















