پنکی کیس میں عبوری چالان حتمی قرار، عدالت نے ٹرائل کا حکم دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے انمول عرف پنکی کے منشیات کیس میں عبوری چالان کو حتمی قرار دیتے ہوئے ٹرائل کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنکی کیس میں عبوری چالان حتمی قرار، عدالت نے ٹرائل کا حکم دیا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس میں عبوری چالان کو حتمی قرار دے دیا۔ عدالت نے کیس ٹرائل کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیج دیا۔

گارڈن پولیس ملزمہ انمول اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے میں ناکام رہی۔ اس کے باوجود عدالت نے عبوری چالان کو تسلیم کرتے ہوئے حتمی قرار دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر تمام رپورٹس سیشن جج کے سامنے پیش کریں۔ پولیس کے مطابق انمول، ذیشان اور سہیل کو اس کیس میں گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

منشیات کیس میں انمول عرف پنکی سے 1240 گرام کوکین اور 15 کیپسول کوکین برآمد کی گئی۔ سہیل اور زیشان کو پنکی کے سہولت کار کے طور پر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کو 11 مئی کو اس کے گارڈن فلیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں