سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اسے مالی لالچ دے کر بھرتی کیا گیا تھا اور وہ متعدد حملوں میں شامل رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات

خضدار: (رائیٹ ناؤ نیوز) سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ حبیب اللہ کا تعلق فتنہ الہندوستان نیٹ ورک سے ہے اور وہ ضلع خضدار کے علاقے سیراندوہ کا رہائشی ہے۔

حبیب اللہ نے بتایا کہ اسے جھوٹے وعدوں اور مالی لالچ کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔ اس کی ذہن سازی چنل دشت میں ہوئی جبکہ سرگڑھ کیمپ میں تربیت دی گئی۔

گرفتار دہشت گرد نے مزید کہا کہ اسے حملوں کے بعد شناخت چھپانے اور فرار کے طریقے سکھائے گئے تھے۔ فتنہ الہندوستان کی پراکسی بی وائے سی کے دھرنوں کے دوران اس کی نشاندہی ہوئی۔

حبیب اللہ نے اعتراف کیا کہ وہ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور خوراک دہشت گرد گروہوں تک پہنچاتا رہا۔ ہر کارروائی سے قبل تنظیم اسے ہدایات فراہم کرتی تھی۔

یاد رہے کہ خضدار اور بیلہ دہشت گرد حملے کے بعد حبیب اللہ کو 25 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔ خضدار پولیس چیک پوسٹ حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں