لاہور: خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت، امریکی حکام کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات اہم

لاہور کے ویلنشیا ٹاؤن میں خاتون اور تین بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، امریکی حکام نے بھی کیس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت، امریکی حکام کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات اہم

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور کے علاقے ویلنشیاء ٹاؤن میں خاتون اور ان کے تین بچوں کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی حکام نے بھی کیس میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون علینہ، ان کے شوہر ناصر اور تینوں بچے امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے دو اہلکاروں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سے ملاقات کی، جہاں انہیں اب تک ہونے والی تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک اور دیگر اہم رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تمام رپورٹس موصول ہونے پر تفتیش کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو علینہ اور ان کے تین بچوں کی لاشیں ان کے گھر سے ملی تھیں۔ بچوں کے والد ناصر ڈوگر کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں زہر خورانی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں