کمیٹی اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین پر غور، شفافیت اور عوامی مفاد کی یقین دہانی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادویات کی قیمتوں کا اجلاس ہوا جس میں کئی وزراء اور حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین اور دیگر متعلقہ مسائل پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے ادویات کی قیمتوں کے فیصلے شفاف اور شواہد پر مبنی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کی استطاعت کو متاثر کر سکتا ہے جبکہ حکومت مریضوں کی سہولت کو مدنظر رکھنا چاہتی ہے۔














