امریکی تحقیق میں گیس چولہوں کی بجائے بجلی کے چولہوں کے استعمال سے دمہ کی علامات میں کمی دیکھی گئی۔ اس سے گھریلو فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ہوئی۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) گھر میں گیس کا چولہا استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ دمہ کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔
کیس ویسٹرن ریورس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گیس چولہوں کے استعمال سے دمہ کی علامات بڑھتی ہیں۔ تحقیق میں 85 افراد کو شامل کیا گیا جن میں دمہ کی شدت زیادہ تھی۔
تحقیق کے مطابق گیس کے چولہوں کو بجلی کے چولہوں سے تبدیل کرنے سے دمہ کی شدت میں کمی آئی۔ گھروں کی فضائی آلودگی میں 70 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔
ماہرین نے بتایا کہ بجلی چولہوں کے استعمال سے دمہ مریضوں کی صحت میں بہتری آئی اور ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت کم ہوئی۔
واضح رہے کہ تحقیق میں نتائج کو محدود قرار دیا گیا ہے کیونکہ افراد کی تعداد کم تھی اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔















