رات گئے تک جاگنے کی عادت میٹابولک صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے، جس سے ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) رات گئے تک جاگنے کی عادت صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ عادت ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
تحقیق میں 250 سے زائد خواتین شامل تھیں جن میں رات گئے تک جاگنے والی خواتین میں کھانے کی اشتہا زیادہ پائی گئی۔ ان کے جسم میں چربی کی مقدار بھی زیادہ دیکھی گئی۔
ماہرین نے بتایا کہ رات گئے تک جاگنے سے بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ جسمانی توانائی میں بھی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔
یہ تحقیق جرنل فرنٹیئر میں شائع ہوئی۔ ماہرین نے کہا کہ رات گئے تک جاگنے والی خواتین میں انسولین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جو ذیابیطس ٹائپ 2 کا سبب بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ نیند کا وقت میٹابولک صحت کے لئے اہم ہے۔ رات گئے تک جاگنے سے مختلف مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس میں موٹاپا اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔















