آئی ٹی ہب تربت کا افتتاح، بلوچستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی کے نئے مواقع

آئی ٹی ہب تربت نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنے کے لیے تیار، اگست سے کلاسز شروع ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ٹی ہب تربت کا افتتاح، بلوچستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی کے نئے مواقع

تربت: (رائیٹ ناؤنیوز) بلوچستان اسکلز ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت آئی ٹی ہب تربت کا افتتاح آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیا ہے۔ اس تقریب میں سول انتظامیہ کے حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔

آئی ٹی ہب تربت نوجوانوں کے لیے جدید ڈیجیٹل تعلیم کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور عالمی معیشت میں شامل کرنا ہے۔

اس مرکز میں جدید آئی ٹی ہال، ڈیجیٹل لائبریری، کانفرنس روم اور فری لانسرز ہب شامل ہیں۔ ہال میں 50 کمپیوٹر، 75 انچ اسمارٹ ڈسپلے اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ دستیاب ہے۔

تربت آئی ٹی ہب میں تفریحی سہولیات، انڈور گیمز اور سولر پاور بیک اپ فراہم کیے گئے ہیں۔ پہلے بیچ کے لیے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے اور کلاسز اگست سے شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ آئی ٹی ہب تربت، بلوچستان کے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف لے جانے کا ذریعہ بنے گا۔ یہ مرکز ان کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں