رجب بٹ کی طلاق جاری، صلح کی افواہوں کی تردید

رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کی کارروائی جاری رہے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رجب بٹ کی طلاق جاری، صلح کی افواہوں کی تردید

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح نہیں ہوئی، اور طلاق کی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے صلح کی تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر کیا گیا تھا۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو میں کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، مگر طلاق ضرور ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ انہوں نے عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنے کو کہا ہے۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے سوالات اٹھائے ہیں۔ بعض نے پوچھا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو پھول کیوں بھیجے؟

دیگر متعلقہ خبریں