ہفتے کے ایک یا دو دن ورزش کرنا دل کی صحت کے لیے مفید, تحقیق

تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک یا دو دن بھرپور ورزش کرنا دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ یہ نتائج باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں سے کافی حد تک مشابہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہفتے کے ایک یا دو دن ورزش کرنا دل کی صحت کے لیے مفید, تحقیق

بوسٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں ایک یا دو دن بھرپور ورزش کرنا دل کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ویک اینڈ پر ورزش کرنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو پورے ہفتے ورزش نہیں کر پاتے، اگر ہفتے کے آخر میں تجویز کردہ دورانیے میں ورزش کریں تو ان کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یہ نتائج باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں سے کافی حد تک مشابہ ہیں۔

ڈاکٹر پیٹرک ایلنور نے کہا ہے کہ ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش کرنا بھی دل کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، بشرطیکہ مجموعی جسمانی سرگرمی مطلوبہ حد تک ہو۔ صحت کے ماہرین بالغ افراد کو 150 منٹ معتدل یا 75 منٹ سخت ورزش کا مشورہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحقیق میں 90 ہزار افراد کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ ہوا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک تہائی افراد ہفتے بھر میں 150 منٹ کی ورزش نہیں کر رہے تھے، جبکہ 42 فیصد ویک اینڈ پر یہ مکمل کر لیتے تھے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے آخر میں ورزش کرنے والے افراد میں دل کے دورے کا خطرہ 27 فیصد کم ہوا، جبکہ ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 38 فیصد کم ہوا۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں میں یہ خطرات مزید کم ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں