جاپان: گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے جدید انسانی فریج کی تیاری

جاپان میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے جدید انسانی فریج تیار، ہیٹ ویو سے جلد ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان: گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے جدید انسانی فریج کی تیاری

ٹوکیو: (رائیٹ ناؤ نیوز) جاپان میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دو جاپانی کمپنیوں نے اس مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے انسانی فریج تیار کیا ہے جو حیرت انگیز ہے۔ یہ پرسنل کولنگ باکس لوگوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فریج کی قیمت 15 لاکھ جاپانی ین رکھی گئی ہے۔ یہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنا باکس ہے جس میں بیٹھ کر ٹھنڈی ہوائیں جسم کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک کم کرتی ہیں۔

یہ فریج 15 سینٹی گریڈ پر برقرار رہتا ہے اور 20 منٹ بعد خودکار طور پر بند ہو جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ائیرکنڈیشنر کے مقابلے میں کم بجلی استعمال کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پورٹ ایبل ڈیوائس روایتی ائیرکنڈیشنر سے زیادہ تیزی سے جسم کو ٹھنڈا کرتی ہے اور شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں