پاکستان میں مشرق وسطیٰ کشیدگی اور خراب موسم نے فلائٹ آپریشن کو متاثر کر دیا۔ 45 پروازیں منسوخ اور 125 میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خراب موسم کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ آج ملک بھر میں 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پاکستان میں متاثرہ فلائٹ آپریشن کے تحت 125 پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔ دبئی اور کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں۔
کراچی سے دبئی، شارجہ، جدہ، استنبول، ابوظبی کی 23 پروازوں میں تاخیر ہے۔ اسلام آباد سے شارجہ، جدہ، کابل، بحرین، مانچسٹر اور لندن کی 41 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
اسلام آباد ائیرپورٹ طوفان بادوباراں اور دھند سے متاثر ہے۔ لاہور میں بارش اور انتظامی وجوہات کی بنا پر دبئی، شارجہ، ابوظبی، دمام اور مسقط کی 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ ملتان ائیرپورٹ کی 11، سیالکوٹ کی 13، اور فیصل آباد و کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔












