پاک چین فارما کانفرنس میں ایک ارب ڈالر کے معاہدے، صحت کے شعبے میں انقلاب

پاک چین فارما کانفرنس میں ایک ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں، جو صحت کے شعبے میں تاریخی شراکت داری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک چین فارما کانفرنس میں ایک ارب ڈالر کے معاہدے، صحت کے شعبے میں انقلاب

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاک چین فارما کانفرنس میں ایک ارب ڈالر کے قریب سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدے طے پائے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بتایا گیا کہ 850 ملین ڈالر کی تجارتی شراکت داریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ 16 تجارتی معاہدے 600 ملین ڈالر کے ہیں جبکہ 18 مفاہمتی یادداشتوں کی مالیت 250 ملین ڈالر ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہ معاہدے صحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے عملی اقدامات ہیں۔ چین سے 150 سے زائد صنعتی ماہرین کی آمد دونوں ممالک کے تعاون پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری منظوری، لائسنس اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ پاک چین فارما منصوبوں کی نگرانی ایس آئی ایف سی کرے گا۔

واضح رہے کہ سی پیک کے تحت یہ شراکت داری پاکستان میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستان کی فارما صنعت کو عالمی معیار تک لے جانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں