جاپان کی تحقیق میں فلمیں دیکھنے کو بڑھاپے کی رفتار کم کرنے میں مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناؤ نیوز) جاپان کے انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ثقافتی سرگرمیاں جیسے فلمیں دیکھنے سے بڑھاپے کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ 1900 افراد کے طبی ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی۔
تحقیق میں شامل افراد سے سوالنامے کے ذریعے معلوم کیا گیا کہ وہ فلمیں دیکھنے، میوزیم جانے یا آرٹ گیلری کا دورہ کتنی بار کرتے ہیں۔ ان کی نبض، بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول، جسمانی وزن اور چہل قدمی کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نتائج کے مطابق، جو افراد ثقافتی سرگرمیوں کو معمول بناتے ہیں، ان میں جسمانی بڑھاپے کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ تحقیق میں 3 لاکھ 50 ہزار افراد شامل تھے جن کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں۔
محققین نے بتایا کہ ثقافتی سرگرمیوں سے صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں اور جسمانی تنزلی کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ یہ تحقیق Journal of Epidemiology and Community Health میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ سست طرز زندگی سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔















