لاہور میں غیر ملکی خاتون کا اغوا اور ریپ، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور میں غیر ملکی خاتون کے اغوا اور ریپ کیس میں متاثرہ خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن کے بیان حلفی میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں غیر ملکی خاتون کا اغوا اور ریپ، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور میں غیر ملکی خاتون کے اغوا اور ریپ کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن کا بیان حلفی منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ 40 سالہ سپین کی رہائشی ہیں۔ ان کے گھر میں چار مسلح افراد نے داخل ہو کر انہیں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک شخص نے کالے کپڑے پہن رکھے تھے اور ان کے جسم کے حساس حصوں کو چھوا۔ خاتون نے رضا ڈار کو شناخت کیا جو کمپیوٹر اور رقم کے بارے میں پوچھتا رہا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ انہیں سر پر پستول کا بٹ مارا گیا اور انگریزی بولنے والے شخص نے دھمکی دی کہ رقم نہ دی تو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ اس کیس میں دوسری غیر ملکی خاتون سٹیفنی بھی متاثرہ ہیں، جنہیں بھی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں