کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا شاندار آغاز

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا آغاز ہوگیا، جس میں 32 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے اور 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا آغاز ہوگیا، جس کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ نیشنل گیمز پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پر نیٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز سے شروع ہوئے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد خالد محمود اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جمعہ کو تین کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے جن میں مردوں اور خواتین کے فٹبال اور شوٹنگ بال کے مقابلے شامل ہیں۔

مردوں اور خواتین کے سیلنگ مقابلے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر منعقد ہوں گے۔ ہفتہ کو مزید تین کھیلوں کے مقابلے مختلف میدانوں میں شروع ہوں گے جن میں باکسنگ، ہاکی اور ٹینس شامل ہیں۔

نیشنل گیمز کے دوران کراچی کے 23 مختلف مقامات پر 13 دسمبر تک 32 کھیلوں کے مقابلوں میں 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ صوبائی دستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔

پیرس اولمپک 2025 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی کراچی پہنچ رہے ہیں۔ نیشنل گیمز کی روایتی اولمپک مشعل اور قائد اعظم ٹرافی میزبان سندھ کے حوالے کی جائے گی۔ تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن میزبان سندھ کے چیف ڈی مشن اور ڈپٹی چیف ڈی مشن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں