خیبرپختونخوا میں سرکاری کھیلوں کی سہولیات نجی شعبے کو سونپنے کا فیصلہ، ٹینڈرز جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سہولیات نجی شعبے کے سپرد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، حیات آباد اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینڈرز جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں سرکاری کھیلوں کی سہولیات نجی شعبے کو سونپنے کا فیصلہ، ٹینڈرز جاری

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری کھیلوں کی سہولیات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں اور سکولوں کے بعد اب کھیلوں کی سہولیات بھی نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کے انتظام کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ نجی شعبے سے پری کوالیفکیشن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ہاکی گراؤنڈ، سکواش اور ٹینس کورٹس، سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ اور بیڈمنٹن ہال پانچ سال کے لیے نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔

آؤٹ سورسنگ کی مدت پانچ سال ہوگی اور تسلی بخش کارکردگی پر مزید پانچ سال کی توسیع ممکن ہوگی۔ یہ قدم کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی بھی آؤٹ سورسنگ کی گئی تھی، جس کے مثبت نتائج دیکھے گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں