پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 2027 ورلڈکپ کی تیاریوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں ہوگا۔
نیشنل چیمپئنز کپ لسٹ اے اور ڈیپارٹمنٹل ون ڈے ٹورنامنٹ سیزن کے شروع میں ہوں گے۔ 2027 ورلڈکپ کی تیاریوں کا بھی پلان شامل ہے۔
قائداعظم ٹرافی کے گولڈ اور سلور، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون اور گریڈ ٹو 12 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ جبکہ قائداعظم ٹرافی کا آغاز 1 نومبر کو ہوگا۔
پی سی بی نے ریجنز کی تعداد کو بڑھا کر 20 کر دیا ہے۔ سیالکوٹ اور پشاور ریجن کی دو دو ریجنل ٹیمیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ نیشنل ٹی20 کپ سلور اور گولڈ 5 فروری سے 6 مارچ تک لاہور میں ہوں گے۔ انڈر 19 کرکٹرز کے لیے بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔















