امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کی وار پاورز محدود کرنے کی قرارداد منظور، ایران جنگ کی روک تھام

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ یہ قرارداد ڈیموکریٹ کی رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کی وار پاورز محدود کرنے کی قرارداد منظور، ایران جنگ کی روک تھام

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ فوجی تنازع سے افواج واپس بلانے کی وار پاورز قرارداد منظور کرلی ہے۔

یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکن کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 214 اور مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔

ڈیموکریٹ جماعت کے تمام ارکان اور ریپبلکن کے 5 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ قرارداد گزشتہ ماہ بھی منظور ہوئی تھی۔

یہ قرارداد قانونی لحاظ سے محدود ہے، لیکن سیاسی طور پر اہم سمجھی جارہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ قرارداد آئین کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ یہ قرارداد بحیرہ احمر میں حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد منظور ہوئی ہے، جس سے تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں