اشبیلیہ میں اسپین کے دو فٹبالرز کو ورلڈکپ جیتنے پر ان کے وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں دیے گئے، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
اشبیلیہ: (رائیٹ ناؤنیوز) اسپین کی فٹبال ٹیم نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایک منفرد انعام حاصل کیا۔ اسپین کے دو فٹبالرز کو ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام پیش کیے گئے، جس نے سب کی توجہ جذب کی۔
اسپین نے 19 جولائی کو ورلڈکپ جیتا، جس کے بعد کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن جاری ہے۔ اشبیلیہ کے شہر نے اپنے مقامی ہیروز فیبان ریوز اور گاوی کو انوکھے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
دونوں مڈفیلڈرز کو تقریب میں انوکھا انعام دیا گیا۔ پہلے دونوں کا وزن کیا گیا، پھر ان کے وزن کے برابر ٹماٹر تول کر تحفہ دیا گیا۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام نکلا، جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے، گاوی کو 68.5 کلوگرام ٹماٹر ملے۔ یہ تقریب شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ Los Palacios y Villafranca ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے، اسی لیے کھلاڑیوں کو منفرد تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔















